قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی
”قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس“ بذریعہ خط و کتابت کا اجراء1988ء کو ہو ا تھا۔اراکین انجمن اور ہمارے دیگر بہی خواہوں کے علاوہ بیرون ممالک طلبہ و طالبات کی دیرینہ خواہش تھی کہ تحریک رجوع الی القرآن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فروغ کے لیے مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کو اس کورس کا آن لائن اجراء بھی کرنا چاہیے ۔ چنانچہ اِسی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئےاللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بھروسے پر”قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس“ بذریعہ آن لائن کا آغاز یکم ستمبر2016ء سے کر دیا گیا ہے۔
اس کورس میں ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن موضوع کی مناسبت سے اس میں اضافی طور پر کچھ کتابیں بھی شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ کورس کا مواد ایک ترتیب کے ساتھ بذریعہ لنک فراہم کیا جاتاہے جسے باآسانی ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔